کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: ڈینگی بخار امریکا اور یورپ کی جانب بڑھنے لگا، مچھر شمال کی جانب ہجرت کریں گے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار امریکا اور یورپ کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھر شمال کی جانب ہجرت کریں گے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی اگلی دہائی میں امریکہ اور یورپ میں وبائی شکل اختیار کر لے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے چیف سائنٹسٹ جیریمی فارار کے مطابق دنیا کو ڈینگی کے خلاف جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی رہائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2000 سے اب تک ڈینگی کے کیسز میں 8 گنا اضافہ ہوا ہے۔
بنگالی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے مطابق، بنگلہ دیش اس وقت اپنی بدترین ڈینگی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔
بنگلہ دیش میں جنوری سے اب تک ڈینگی کے 280,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جنوری سے اب تک ڈینگی سے ایک ہزار اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔