کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
اتوار کو چنئی میں ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے تعاقب میں بھارت کی تین وکٹیں صرف 2 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے ٹاپ چار میں سے تین بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین چلے گئے ہیں۔
بھارت کے دونوں اوپنرز روہت شرما اور ایشان کشان صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ نمبر چار بلے باز شریاس ایئر بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
دونوں اوپنرز ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں سات مرتبہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ چکے ہیں، جن میں سے آخری تقریباً بیس سال قبل زمبابوے کے خلاف 2004 میں ہوا تھا۔
آٹھویں اوور میں مچل مارش نے جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر 12 رنز پر ویرات کوہلی کا آسان کیچ ڈراپ کیا جو آسٹریلیا کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
اگر وہ یہ کیچ پکڑ لیتے تو 20 رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کی چار وکٹیں گر جاتیں جس سے میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو جاتی۔
بعد ازاں ویرات کوہلی نے اسی میچ میں نصف سنچری بنا کر ٹیم کو بھرپور مدد فراہم کی۔