کویت اردو نیوز ، 9 اکتوبر 2023: چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر کا استعمال ختم کرنے کا اعلان، تجارت اب قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف چائنا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔
چین اور برازیل دونوں برکس تنظیم کے رکن ہیں اور تنظیم کے اہم مقاصد میں سے ایک باہمی تجارت میں ڈالر کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے یوآن کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگڈو بندرگاہ پر 43 خریداری کی ترسیل کا آرڈر دیا ہے اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تجارت قومی کرنسیوں میں ہونے لگی ہے۔
خیال رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکر آندرے کوسٹن نے پیش گوئی کی ہے کہ چینی کرنسی یوآن کی قدر بڑھنے سے امریکی ڈالر کی اجارہ داری جلد ختم ہونے والی ہے۔