کویت اردو نیوز ، 10 اکتوبر 2023: دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذہنی امراض میں مبتلا ہزاروں افراد اپنے انسانی حقوق سے محروم ہیں، یہ لوگ معاشرے میں نہ صرف تنہا رہ جاتے ہیں بلکہ ان کا ذہنی اور جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔
دماغی مسائل کی وجہ سے دو سے چار افراد علاج کے حق سے محروم ہو جاتے ہیں جب کہ دنیا بھر میں ہر سال ہزاروں ذہنی امراض میں مبتلا افراد مختلف وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لیتے ہیں۔
دماغی صحت کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے خطرات اور اس سے بچاؤ سے آگاہ کرنا ہے۔
ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ آج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہی ہے، ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے 2023 کئی وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ آرگنائزیشن 1948 میں قائم ہوئی۔
اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی اداروں کو عالمی ادارہ صحت یا بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز اور مشوروں کی بنیاد پر رکن ممالک کو عالمی سطح پر ذہنی صحت کے مریضوں کے لیے پالیسیاں بنانے، سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس پر رکن ممالک کے درمیان کافی اتفاق رائے تھا۔
ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ کی جانب سے بھی ہر سال کچھ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد عام لوگوں میں ذہنی صحت کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہوتا ہے، تاکہ دنیا بھر میں دماغی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ مختلف سطحوں پر سیمینارز، آگاہی ریلیوں سمیت کئی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔