کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فلسطین میں امن مشن کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔
رمضان قادروف نے کہا ہے کہ”ہم فلسطین کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیل نے ان کی سرزمین لے لی اور اب انہیں الگ کر رہا ہے ، فلسطینیوں کو بولنے کی آزادی نہیں ہے۔ آج میں اس جنگ کی مخالفت کرتا ہوں اور سب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس جنگ کو ختم کریں، تاکہ اسے دنیا بھر میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔ یہ جنگ اتنی آسانی سے ختم نہیں ہوگی۔”
قادروف نے تصدیق کی کہ حماس کا راکٹ یروشلم سے زیادہ دور اسرائیلی بستی میں مسجد کے قریب گرا ہے ، جس سے اس کو نقصان پہنچاہے ، انہوں نے دونوں فریقوں سے کہا کہ وہ مسجد پر حملوں سے باز رہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ "میں ایک بارپھرسے تمام مسلمانوں، شہریوں اور ریاست سےدرخواست کرتا ہوں کہ وہ سچائی کاساتھ دیں اور اس جنگ کوختم کریں یاپھرہمیں وہاں امن مشن پربھیجیں۔ ہم فیصلہ کریں گےکہ کون صحیح ہےاورکون غلط ۔