کویت اردو نیوز 12 اکتوبر 2023: کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کے پک اپ سے متعلق خلاف ورزیوں پر پانچ افراد (3 غیر ملکی اور دو بدوؤں) کو گرفتار کیا ہے۔
اس معاملے سے واقف ذرائع نے روزنامہ السیاسہ کو بتایا کہ تینوں غیر ملکیوں کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، بدوؤں کی ملکیت والی گاڑی کو دو ماہ کے لیے ضبط کر لیا گیا ہے اور انھیں 48 گھنٹے کے لیے احتیاطی حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مسلسل سیکورٹی آپریشنز چوبیس گھنٹے جاری ہیں، ضابطوں کے نفاذ کے حوالے سے چوکس موقف کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ائیرپورٹ سے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے مسافروں کو پک اپ کرنے والوں کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔