کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023: پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول اٹھیں ۔
اسرائیلیوں کی حمایت کرنے والے اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ کرنے والے افراد ، جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حماس بےدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل کررہا ہے ان سب کو مخاطب کرتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا ہے کہ
یہودی اور امریکی وہ لوگ خاص طور پرجن کو میں (لاس اینجلس )میں جانتی ہوں آپ کی پوسٹ سےآپ کی جہالت ظاہرہورہی ہے۔
آپ کی جان بوجھ کر لاعلمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ کو یقین ہے کہ یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اگر آپ کا میڈیا اور کمیونٹی آپ کو تعصب کا شکار کر رہی ہے، تو یہ آپ پر ہے کہ آپ خود کو تعلیم دیں اور سچ کودیکھیں۔
میں آپ کی طرف سے جو پوسٹس دیکھ رہی ہوں وہ دل دہلا دینے والی ہیں کیونکہ وہ ناقابل یقین حد تک غلط معلومات پر مبنی ہیں۔ آپ میں سے بہت سے فنکار ہیں، آپ کو ہمدرد ہونا چاہیے او اس صہیونی ذہنیت سے نکلنا چاہیے ”
اشنا شاہ اپنے پیغام میں “آزاد فلسطین” اور “آزاد غزہ” کا ہیش ٹیگز بھی استعمال کیا ہے ۔