کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023: امریکی ویڈیو ڈور بیل کمپنی رنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ہر اس شخص کو $1 ملین انعام کی دےگی جو ‘انڈور یا آؤٹ ڈور رِنگ ڈیوائس پر حقیقی ماورائے زمین کے غیر تبدیل شدہ سائنسی ثبوت’ ریکارڈ کر سکتا ہے۔
رنگ کے مطابق چاہے یہ آپ کے ڈرائیو وے میں کسی خلائی مخلوق کے چلنے ، اڑنے کی ویڈیو ہو ، یہ وڈیو واضح فوٹیج پیش کرتی ہو۔
خلائی مخلوق کی وڈیو بنانا ناممکن ہے لیکن رنگ کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے یہ مقابلہ 3 نومبر تک جاری رکھا ہے۔
رنگ کے مطابق جو لوگ تخیلاتی ہیں اور خلائی مخلوق کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں وہ بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں، صرف اپنے رنگ ڈیوائس پر ایلین کی تخلیقی تشریحی وڈیو بنا کر مقابلے میں حصہ لیں ، اس سے آپ کو $500 جیتنے کے لیے داخل کیا جائے گا۔
انسانوں کی خلائی مخلوق میں دلچسپی سے کمپنی نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔