کویت اردو نیوز: 12 اکتوبر 2023: طبی ماہرین کے مطابق چاول کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن چاول کتنے کھائے جا رہے ہیں یہ اہمیت رکھتا ہے ۔
چاول میں فائبر بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے، چاول کے زیادہ استعمال سے شوگر لیول بڑھ جاتا ہے اور موٹاپے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے صحت کے خطرات زیادہ اور فوائد کم ہوجاتے ہیں۔
طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ ایک وقت میں ایک کپ سے زیادہ چاول نہ کھائیں کیونکہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
چاول کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق اگر آپ چاول کے ساتھ دالیں، سبزیاں، دہی، سلاد ، گوشت کا استعمال کریں تو یہ ایک بہتر طریقہ ثابت ہوتا ہے، اس طرح فائبر اور پروٹین کا کچھ حصہ خوراک میں بھی شامل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے چاول کے نقصانات میں کچھ کمی آجاتی ہے اور آپ کو زیادہ دیر تک بھوک بھی نہیں لگتی۔
دیگر کھانوں کے ساتھ چاول کھانے سے بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔
غذائی ماہرین نے ناشتے اور رات کے کھانے میں چاول کی ممانعت کی ہے کیونکہ ناشتے اور رات کے کھانے میں چاول کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح اچانک بڑھ جاتی ہے جبکہ دوپہر کے وقت چاول کا استعمال مفید ہے۔