کویت اردو نیوز ، 12 اکتوبر 2023: صحت مند دل کے لیے درج ذیل سبزیوں کا استعمال کریں۔
پیاز:
پیاز عام طور پر ہر ڈش میں شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتا ہے، دل کی بیماری کے خطرے والے عواملکے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچا پیاز بطور سلاد دل کے مریضوں کے لیے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
ٹماٹر:
ٹماٹر طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ٹماٹر کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ہے۔
شکر قندی:
شکرقندی فائبر، وٹامن سی اور بی سے بھرپور سبزی ہے، یہ دل کی بہتر صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کے مریض اپنی خوراک میں ابلے ہوئی شکرقندی کو شامل کرکے بے شمار فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
پالک:
پالک صحت بخش پتوں والی سبزیوں میں سے ایک ہے۔ یہ میگنیشیم کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو دل کی صحت کو بڑھا سکتا ہے۔ پالک وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے، آپ پالک کو مختلف طریقوں سے تیار کرکے اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔
گاجر:
گاجر ایک سبزی ہے جو قدرتی طور پر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ گاجر بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور تحقیق کے مطابق بیٹا کیروٹین کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔