کویت اردو نیوز ، 13 اکتوبر 2023: فرانسیسی پولیس نے جمعرات کو پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ممنوعہ ریلی کو ختم کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، صدر میکرون نے فرانسیسیوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور اسرائیل حماس تنازعہ کو فرانس لانے سے گریز کریں۔
میکرون کے وزیر داخلہ نے قبل ازیں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے "امن عامہ میں خلل پڑنے کا امکان ہے”۔
فرانس یورپ کی سب سے بڑی مسلم اور یہودی برادریوں کا گھر ہے۔ مشرق وسطیٰ کے تنازعات نے ماضی میں اکثر فرانس میں بھی اس تناؤ کو جنم دیا ہے۔
ممنوعہ ریلی پر پابندی کے باوجود، ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین وسطی پیرس میں الگ الگ گروہوں میں جمع ہوئے ، جنہیں پولیس فورسز نے ضم ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
مظاہرین نے "اسرائیل قاتل” اور "میکرون کا ساتھی” کے نعرے لگائے۔ میکرون اس سے قبل فلسطینی عسکریت پسند حماس گروپ کے مہلک حملے کی مذمت کر چکے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر چکے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک نوجوان ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے لہراتے رہے ، اس کےساتھ ہی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے اور فلسطین سے باہر نکلو، کلمہ طیبہ کےنعرے بلند کرتے رہے۔
29 سالہ شارلٹ واٹیئر جو ریلی میں شریک تھا اس نے کہا کہ "ہم شہری قانون کے ملک میں رہتے ہیں، ایک ایسا ملک جہاں ہمیں موقف اختیار کرنے اور مظاہرہ کرنے کا حق ہے۔ (یہ غیر منصفانہ ہے) ایک طرف سے منع کرنا اور دوسرے کو اختیار دینا،”