کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: سعودی عرب نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف کارروائی کرے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیل کو غزہ میں کارروائیوں سے روکیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے برطانیہ، برازیل، مالٹا، بھارت، سویڈن اور ناروے سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور غزہ تک خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی فراہمی ضروری ہے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے لاکھوں لوگوں کی جبری نقل مکانی کو روکنا چاہیے۔
Related posts:
قطر چیریٹی کی پاکستان اور بنگلہ دیش میں دو آبی پراجیکٹس کی کامیاب تنصیب
عمان نے لیبر قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
رمضان 2024: متحدہ عرب امارات نے 25 درہم صدقہ فطر مقرر کر دیا
’’میڈ ان سعودی عرب‘‘ نمائش شروع ، 100 کمپنیوں کی شرکت متوقع
مصنوعی ذہانت کابہترین استعمال، قطر ایئرویز نےمیدان مار لیا
کعبہ کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی انتقال کر گئے
سعودی وزٹ ویزہ رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر
یکم مارچ کو ابوظہبی ہندومندر کھولنے کا اعلان