کویت اردو نیوز، 14 اکتوبر 2023: یورپی یونین نے اسرائیل پر حماس کے حالیہ حملے کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر ایکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے ایکس کے خلاف مبینہ دہشت گردی، پرتشدد مواد، نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مذکورہ بالا تحقیقات یورپی یونین کے حال ہی میں نافذ کردہ تکنیکی ضوابط کے تحت کی جانے والی پہلی تحقیقات ہوں گی، جوملنےوالی شکایات سےنمٹنے کیللیے X کےطریقہ کارکابھی جائزہ لےگی۔
اس سے قبل، کمپنی X نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم سے حماس تحریک سے منسلک کئی اکاؤنٹس کو حذف کر دیا ہے۔
یورپی یونین کے صدر تھیری بریٹن نے ایلون مسک کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ انتباہات کے باوجود ایکس پلیٹ فارم سے پرتشدد اور دہشت گردانہ مواد نہیں ہٹایا گیا ہے۔