کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: روبوٹ اب سعودی عرب کے اسپتالوں میں انسانی عملے کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق ‘نور آر ون’ نامی روبوٹ کنگ فیصل اسپیشل اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنی خدمات فراہم کرے گا جو مریضوں کے ساتھ ساتھ معالجین کی بھی دیکھ بھال کرے گا۔
نور آر ون نامی روبوٹ کنگ فیصل سپیشل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں اپنی خدمات فراہم کرے ۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روبوٹ کو اسپتال کے عملے کو جدید ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے ، جس کا مقصد ملازمین اور مریضوں دونوں کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔
‘نور آر ون’ روبوٹ کو عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال کے ہیلتھ کیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ان روبوٹس نے سعودی عرب میں صحت کی سہولیات کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔