کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: غزہ میں مردہ خانے بھر گئے، لاشیں اب آئس کریم کے ٹرکوں میں رکھی جانے لگیں۔
ایک اسپتال کو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے لیے مقامی آئس کریم ٹرکوں میں عارضی مردہ خانے کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور کر دیا گیا ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے الاقصیٰ شہداء اسپتال کے فرانزک پیتھالوجسٹ یاسر خطاب نے سی این این کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ دیر البلاح میں شہداء اسپتال اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔
یاسر خطاب نے مزید کہا کہ کچھ لاشیں جمع کرنے سے پہلے کئی دن تک محفوظ رہتی ہیں۔ فرانزک پیتھالوجسٹ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غزہ بحران کا شکار ہے، ہم مدد کی درخواست کرتے ہیں۔
خطاب نے مزید کہا کہ غزہ کو امدادی سامان کی ضرورت ہے جس میں مردہ خانے میں ریفریجریٹرز، ہسپتال کے طبی آلات، مرنے والوں کے لیے تابوت اور دیگر سامان شامل ہیں۔