کویت اردو نیوز ، 15 اکتوبر 2023 : کسٹمز انٹیلی جنس نے جناح ٹرمینل ارائیول پر معذوری کا دعویٰ کرتے ہوئے قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم ترجمان کے مطابق دبئی سے پرواز ای کے 600 پر آنے والے مسافر سے 3 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 39 آئی فون برآمد ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیم نامی مسافر نے معذور ہونے کا بہانہ کیا اور وہیل چیئر پر گرین چینل کا استعمال کیا جب مسافر اپنے جسم پر آئی فونز باندھ کر لاؤنج سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق حکام نے مسافر کی جسمانی تلاشی لی، تو معلوم ہوا کہ ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں آئی فون کی اسمگلنگ کے ذریعے 70 لاکھ روپے چوری کیے جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ آئی فونز ضبط کر لیے گئے۔