کویت اردو نیوز ، 16 اکتوبر 2023 : بھانجی سے کورٹ میرج کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے ۔
پولیس کے مطابق ماموں نے اپنی بھانجی کو گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کی، جس کی شکایت پر لڑکی کے ماموں کو تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مقدمے کے مطابق رشید نامی 40 سالہ شخص نے عدالت میں اپنی بھانجی شازیہ بی بی سے شادی کی، لڑکی کی عمر 17، 18 سال ہے جو 21 ستمبر سے گھر سے لاپتہ تھی۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لڑکی کےملزم ماموں کو گرفتار کر لیا۔