کویت اردو نیوز، 17 اکتوبر 2023: "لا غالب الا اللہ”… ان الفاظ کے ساتھ فلسطینی فنکار دلال ابو آمنہ نے غزہ میں ہونے والے واقعات کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی شہر النصرہ کی مجسٹریٹ عدالت نے ان کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کردی۔
دلال ابو آمنہ کی وکیل عبیر بکر نے کہا کہ ان کے موکلہ سے ابھی تفتیش جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات تک ان کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
عبیر بکر کے مطابق فنکار دلال کو فیس بک پر "لا غالب الا اللہ” کے الفاظ پوسٹ کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ یہ اسٹیٹس دلال کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے انتظامی عملے نے گزشتہ ہفتے کے روز پوسٹ کیا تھا۔
خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار انہیں حراست میں لینے کے لیے ان کے گھر آئے حالانکہ دلال نے خود یہودی آباد کاروں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔
دلال ابو آمنہ کی گرفتاری پیر کو عمل میں آئی۔ ان پر غزہ جنگ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔
اسرائیل نے الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سے عرب معاشرے میں گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ گرفتاریاں زیادہ تر سوشل میڈیا پر فلسطینی عربوں کی سرگرمیوں سے منسوب ہیں۔
کئی عرب ملازمین کو بھی ان کی ملازمت کے مقامات پر روکا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بہت سے اسرائیلی عربوں کو غزہ پر جنگ کے تناظر میں قابل مذمت سٹیٹس مسلط کرنے پر ڈرا دھمکا رہےہیں ۔