کویت اردو نیوز ، 17 اکتوبر 2023 : جنوبی ہندوستانی سنیما کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی نئی فلم ‘لیو’ باکس آفس پر دھماکا خیز انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔
فلم نے ریلیز سے قبل ہی دنیا بھر میں 125 کروڑ کے ایڈوانس ٹکٹ بک کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایڈوانس بکنگ ریکارڈ 200 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ فلم کو اوپننگ ڈے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس مل سکتا ہے۔
تھرلر اور ایکشن سے بھرپور ‘لیو’ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور اس میں سنجے دت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
سپر اسٹار تھلاپتی وجے کی نہ صرف ہندوستانی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالہ اور کرناٹک میں بہت زیادہ مداح ہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔