کویت اردو نیوز ، 18 اکتوبر 2023: اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے اپنی ناکامی تسلیم کر لی ہے ۔
اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ایجنسی 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کی اطلاع دینے میں ناکام رہی تھی۔ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے تھے کہ حماس کیا کرنے جا رہی ہے۔
ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل ہارون حلیفہ نے اپنے ماتحت اہلکاروں کو لکھے گئے خط میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔
ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کی اس ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ خط اسرائیلی میڈیا میں بھی شائع ہوا ہے۔ جس کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔