کویت اردو نیوز ، 18 اکتوبر 2023 : سعودی عرب نے 6 نئے ممالک کے شہریوں کے لیے ‘ای وزٹ ویزا’ کی سہولت فراہم کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے علاوہ چھ نئے ممالک ترکی، تھائی لینڈ، ماریشس، سیشلز ، پانامہ کو "الیکٹرانک وزٹ ویزا” دینے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔
وزارت سیاحت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "X” (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ ان ممالک کے شہری مملکت کا دورہ کرنے کے لیے ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری زمینی، ہوائی یا سمندری راستوں سے وزٹ ویزا پر ملک آسکتے ہیں۔
وزارت سیاحت کے مطابق وزٹ ویزا کاروبار کے علاوہ سیاحت، عمرہ کرنے اور رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ اقدام مملکت کی سیاحتی حکمت عملی اور وژن 2030 کے مطابق سیاحت کے شعبے کی عوامی امنگوں کے مطابق ہے۔