کویت اردو نیوز ، 21 اکتوبر 2023: غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہوگیا جس کا یوٹیوب پر ایک لاکھ سبسکرائبرز تک پہنچنے کا خواب تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہونے والے YouTuber Auni Aldoos کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔
عونی الدوس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں سے کچھ دیر پہلے اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا، اپنے چینل پر "گیمنگ ویڈیوز” اپ لوڈ کرتے تھے اور ایک مشہور اور کامیاب شخص بننے کا خواب دیکھتے تھے۔
12 سالہ آونی الدوس نے اپنے چینل پر صرف 11 ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں اور صرف ان چند ویڈیوز کے ساتھ ان کے یوٹیوب چینل کے 31 ہزار سے زائد سبسکرائبرز تھے۔
ان کا خواب تھا کہ ان کے چینل کے دس لاکھ سبسکرائبر ہوں لیکن اسرائیلی فوج نے اونی الدوس کو شہید کرکے ان کا خواب چھین لیا۔
عونی الدوس سمیت ان کے خاندان کے تمام افراد بھی اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4137 ہو گئی ہے جب کہ حماس کے حملوں میں اب تک 1400 سے زائد اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیل نے القدس ہسپتال کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے ۔