کویت اردو نیوز ، 23 اکتوبر 2023: قبرص سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سر پر 319 گلاس بیلنس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
Aristoteles Vallauritis، ایک 62 سالہ سیکورٹی ایڈوائزر، 1995 سے اپنے سر پر گلاسوں کومتوازن کرکے رقص کررہے ہیں۔
ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس جو باقاعدگی سے ریستورانوں اور تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے، نے اپنے سر پر سب سے زیادہ گلاسوں کو متوازن رکھنے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
اس نے اپنے سر پر 319 گلاس متوازن کر کے 2022ء میں نٹینس کانتی کے قائم کردہ 270ء شیشوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ریکارڈ کے لیے ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس نے کم از کم 10 سیکنڈ تک اپنے سر پر تمام شیشوں کے ساتھ رقص کیا، جوپہلے ریکارڈ سے دوگنا وقت ہے ۔
ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس نے کہا کہ اس نے اپنے سر پر مختلف قسم کے گلاسوں کو متوازن کرکے ریکارڈ کو بنانے کی کوشش کی ہے ۔