کویت اردو نیوز ، 25 اکتوبر 2023: سلطنت عمان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش اور کرسٹل منشیات اور چرس رکھنے کے الزام میں تین اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
"جنوبی البطینہ گورنریٹ میں کوسٹ گارڈ پولیس نے ایک کشتی پکڑی جس میں ایشیائی قومیتوں کے تین اسمگلر تھے ، جب وہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، ان کے قبضے سے 50 کلو گرام کرسٹل اور 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ تینوں اسمگلرز کو گرفتار کر کےان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔