کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: : ملائیشیا کے کمیونیکیشن ریگولیٹر نے فلسطین سے متعلق مواد کو مبینہ طور پر بلاک کرنے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیوں کو وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے پیغام دیا ہے کہ اگر اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا تو اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ملائیشیا کے وزیر نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام کو فلسطین کے حوالے سے آزادی اظہار کا حق حاصل ہے اور کوئی بھی ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔
ملائیشیا کے وزیر کے مطابق TikTok نے ملائیشیا کے قوانین کی مکمل پاسداری نہیں کی اور گمراہ کن مواد کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد جماعتوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے فلسطین سے متعلق مواد ہٹانے کے خلاف کارروائی کرے۔
ٹک ٹاک کی کمپنی نے کہا ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود مواد کو ہٹانے سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔