کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: ماہرین آثار قدیمہ نے خواتین کی 2 ہزار سال پرانی میک اپ کی دکان دریافت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا 2 ہزار سال پہلے بھی خواتین میک اپ کیا کرتی تھیں؟
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن دور میں ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز سمجھے جانے والے شہر ایزونوئی میں 2 ہزار سال قبل ایک میک اپ شاپ دریافت ہوئی ہے جو جدید دور میں اب مغربی ترکی کا حصہ ہے۔
ایک قدیم میک اپ شاپ سے ملنے والے فن پاروں میں پرفیوم کے برتن، آئی شیڈو اور میک اپ پروڈکٹس بشمول بلشز شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کاسمیٹکس 2000سال پہلےرومی خواتین استعمال کیا کرتی تھیں۔
میک اپ شاپ کے اندر ایک خاص اور دلچسپ چیز ایک سیپیاس ہے جسے قدیم خواتین میک اپ کے برتن کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔ دوسری جانب ازونوئی کے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کے اندر ایک اور دکان بھی دریافت کی ہے۔ جس میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں ماہرین آثار قدیمہ کو اس دکان سے ان اشیاء کے ساتھ ساتھ ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی ہیں۔