کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: ٹیک کمپنی ایپل نے گزشتہ روز آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ متعارف کرایا ہے جس میں سیکیورٹی اپ ڈیٹ، ایئر ڈراپ، اسٹینڈ بائی اور ایپل میوزک اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ کئی بگز کو ٹھیک کیا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر صارفین نے نئی اپ ڈیٹس کے بارے میں شکایات درج کراتے ہوئے کہا کہ آپریٹنگ سسٹم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہی ہے۔
ایک پوسٹ میں، ایک صارف نے لکھا کہ iOS 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد اس کے آئی فون 13 کی بیٹری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ آئی فون 15 میں آئی او ایس 17.1 اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس کو استعمال کیے بغیر بیٹری بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس کا نیا آئی فون کریش ہو رہا ہے۔ ہر 7 منٹ میں ایک فیصد بیٹری چل رہی ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ مسئلہ حل ہو، کمپنی اپنے صارفین کھو دے گی ۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال کا بدترین تجربہ، iOS 17.1 کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بیٹری تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ ایپل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟