کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023: افغانستان کاصوبہ ہرات ایک مرتبہ پھرزلزلےسےلرز اٹھا۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 تھی جب کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں تین ہفتے قبل شدید زلزلہ آیا تھا ، جس کے نتیجے میں تقریباً چار ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ ضلع زندہ جان کے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔