کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023: حادثے میں پاک فوج کے میجر کی ماں، بیوی، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سعودی عرب میں پاکستانی خاندان کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
میجر ارسلان کو اہلخانہ کے ہمراہ قطر سے مکہ مکرمہ عمرہ کے لیے واپس آتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ قطر میں تعینات پاک فوج کے میجر ارسلان اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔
حادثے میں میجر ارسلان زخمی ہو گئے جو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں ہیں ، جب کہ میجر ارسلان کی والدہ، بیوی، بیٹا اور بیٹی دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستانی حکام نے سعودی حکام سے رابطہ کر کے میتیں جلد پاکستان منتقل کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔