کویت اردو نیوز ، 29 اکتوبر 2023 : سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک پولیس کی خفیہ ٹیموں کی جانب سے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے چالان بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے خفیہ یونٹ ریاض کی ان سڑکوں کے علاوہ جہاں گاڑیوں کا نظام نہیں ہے، مصروف سڑکوں پر خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے عام گاڑیوں میں تعینات ہیں۔
خفیہ پولیس کی ایک ٹیم نے ریاض میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنی گاڑی پر دوسری نمبر پلیٹ چسپاں کر رکھی تھی جو گاڑی پر رجسٹرڈ نہیں تھی۔
خفیہ افسر نے اسے تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیک کرنے پر گرفتار کیا، بعد میں اسے معلوم ہوا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اس کی نہیں تھی۔
خفیہ ٹریفک پولیس کی ایک اور ٹیم نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ایک شخص کو حراست میں لے کر گاڑی پولیس کے حوالے کر دی۔
ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا اور گاڑی کے ڈھانچے کو غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے اور سائلنسر ہٹانے کا الزام عائد کیا گیا۔