کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023: مشہور امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش اپارٹمنٹ کے ریفریجریٹر سے ملی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل میلیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جہاں ان کی لاش ریفریجریٹر سے ملی اور وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاش کو اس کی کلائیوں سے ٹخنوں سے باندھا گیا تھا جبکہ اس کے منہ کو بھی ٹیپ سے بند کیا گیا تھا۔
ماڈل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے قبل اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں۔
میلیسہ مونی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، ماڈل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر اس کی لاش ریفریجریٹر میں رکھ دی گئی۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔