کویت اردو نیوز ، 30 اکتوبر 2023: 1766ء کا ایک تھیٹر ٹوکن جس نے اس کے مالک کو لامحدود شو دیکھنے کی اجازت دی تھی اب نیلامی کے لیے تیار ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو بھی اس ٹوکن کے لیے بہترین قیمت لگاتا ہے وہ ایک بار پھر تھیٹر کا دورہ کر سکے گا اور مفت شوز دیکھ سکے گا۔
برسٹل، یونائیٹڈ کنگڈم میں برسٹل اولڈ وِک تھیٹر کے ابتدائی سرپرستوں کے لیے 50 ٹوکن بنائے گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ وہاں پر کوئی بھی پرفارمنس مفت دیکھ سکتے تھے۔
برسٹل اولڈویک کیمطابق، "ہم تمام ٹوکنزکی تصدیق کیلیے اپنی پالیسی کی حمایت کرتےہیں”۔
ان کیمطابق، "اگریہ ٹوکن واقعی مستندہےتو ہم اپنی پالیسی کا احترام کریں گے اور اس کے مالک کو مفت ٹکٹ فراہم کریں گے۔”
ولٹ شائر نیلام گھر توقع کر رہا ہے کہ 35 نمبر والے ٹوکن کی قیمت £1,500 اور £2,500 کے درمیان ہوگی۔
اس کے 50 شراکت دار تھے، جن میں سے ہر ایک نے تھیٹر کی تعمیر کے لیے £50 کا حصہ ڈالا، جو کہ ان دنوں (18ویں صدی) میں ایک بڑی رقم تھی۔
ان افراد کو بدلے میں چاندی کاٹوکن دیاگیاتھا ۔
اس ٹوکن کے ایک طرف لکھا ہے ‘اس ٹکٹ کے حامل کوتھیٹر میں ہونے والی ہرپرفارمنس دیکھنےکاحق ہے’۔
جبکہ دوسری طرف لکھا ہے ‘کنگ سٹریٹ، بسٹل تھیٹر30 مئی 1766’۔
1791 میں ایسا ہی ایک ٹکٹ £30 میں پیش کیے جانے کا ریکارڈ موجود ہے جو بتاتا ہے کہ یہ ٹکٹ کتنا قیمتی تھا۔
ٹکٹ نمبر 35 شیئر ہولڈر ولیم جونز کو 1766 میں جاری کیا گیا تھا۔