کویت اردو نیوز ، 31 اکتوبر 2023: امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال کے باعث کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا۔
سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں لوگوں کو ظلم اور مصائب سے بچانے کے قابل نہیں ہوں۔ بے گناہوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔ میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، تشدد کرنا، دہشت زدہ کرنا اور قتل کرنا بھیانک ہے۔ ہمیں تمام لوگوں بالخصوص بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔
گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی چیز مجھے پریشان کرتی ہے۔ اس لیے میں نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاش میں دنیا کی بہتری کے لیے کچھ کر سکتی ، سیلینا گومز کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔