کویت اردو نیوز 27 ستمبر: اسامہ الشاہین کی پیش کردہ تجویز کے مطابق تارکینِ وطن کو آئی ٹی کی ملازمتوں سے محروم کیا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسامہ الشاہین نے مختلف سرکاری اداروں کے انفارمیشن ٹکنالوجی سیکشنوں میں کویتی ملازمین کے بارے میں ایک تجویز پیش کی ہے۔ الشاہین نے نشاندہی کی کہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے یہ حصے شہریوں کے بارے میں ذاتی معلومات اور ریاستی سیکیورٹی سے متعلق حساس ڈیٹا کو سنبھال رہے ہیں لہذا اس طرح کے ڈیٹا غیر ملکی ملازمین کو دستیاب نہیں ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں: بیک وقت 400 تارکین وطن کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
ریاست کے حساس اعداد و شمار کے بارے میں صرف کویتی شہریوں پر بھروسہ ضروری ہے لہذا آئی ٹی ملازمتیں صرف کویتی شہریوں کے پاس ہونی چاہئیں۔