کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے سعود آباد میں 8 سالہ بیٹے کے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔
18 اکتوبر کو کراچی کی بھینس کالونی سے 8 سالہ امان کی لاش ملی تھی، بچے کے والد نے 23 اکتوبر کو سعود آباد تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچے کو اس کے والد عامر نے قتل کیا۔ ملزمان نے 17 اکتوبر کو بچے کو تشدد کر کے قتل کر کے لاش بھینس کالونی میں پھینک دی تھی۔
تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم نے بچے کی پرورش کے لیے اپنے دوست کو گود دے دیاتھا، قتل سے چند روز قبل بچہ اپنی والدہ سے ملنے گھر آیا تھا، ملزم نے بچے کو پاپا نہ بلانے پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا۔
Related posts:
پاکستان نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کا آغاز کردیا
پاکستان کے آدھے سے زیادہ نوجوان بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں، سروے کا حیرت انگیز انکشاف
ایف بی آر کا موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امیر کویت کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
پاکستان میں پے پال اور سٹرائپ پے منٹ کے گیٹ ویز کو فعال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف
کیا ہوائی اڈے پر مسافروں کے لیے نئی فیس مقرر کی گئی ہے ؟
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا
پاکستان میں 5 مئی کی شب جزوی چاند گرہن ہوگا