کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023: چین کے شینزو 16 خلاباز مستقبل کی خلائی تحقیقات سے قبل تیانگوگ خلائی اسٹیشن پر سبزیاں اگانے کا تجربہ کر رہے ہیں۔
مشن کمانڈر جنگ ہیپینگ اور ان کے ساتھی خلاباز ژو ینگ زو اور گوئی ہائیچاو، جنہوں نے مئی کے آخر میں تیانگونگ کے لیے اڑان بھری تھی (31 اکتوبر کو واپس آئے)، نے دو خصوصی آلات کا استعمال کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن پر سبزیاں اگائیں۔
جون میں شروع کیے گئے ایک مشن نے سلاد کے پتوں کی چار فصلیں تیار کیں، جبکہ دوسرا مشن چیری ٹماٹر اور ہری پیاز اگانے کے لیے اگست میں شروع کیا گیا۔
اس تحقیق سے محققین کو زمین اور خلا میں پودوں کی نشوونما کے درمیان فرق کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔ محققین کے مطابق یہ تجربہ خلائی تحقیق کو سپورٹ کرنے کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے۔
چائنا ایسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے محقق ینگ رینزی کے مطابق سبزی اگانے والا آلہ ماحولیاتی کنٹرول اور لائف سپورٹ سسٹم (ECLSS) کا ایک اہم حصہ ہے ،مستقبل میں، سائنسدان فوری اور بڑے پیمانے پر فصل کی پیداوار پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای سی ایل ایس ایس کے ایک اہم حصے کے طور پر پودے کو اگانے والا آلہ ضیا تالیف کی مدد سے ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے آکسیجن پیدا کر سکتا ہے اور ٹرانسپائریشن کی مدد سے پانی کو صاف کیا جا سکتا ہے۔