کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کا اطلاق 20 نومبر سے ہو گا۔
قوانین کی خلاف ورزی پر ایئر لائنز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور مسافروں کو جرمانہ ادا کیا جائے گا۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 20 نومبر سے قوانین کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سعودی ایوی ایشن جی اے سی اے نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پرواز میں تاخیر اور منسوخی کے لیے مسافروں کو ایئر لائن کی طرف سے معاوضہ دیا جائے گا۔ پرواز 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کی صورت میں ایئر لائن مسافروں کو ہوٹل سمیت تمام سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
ایئر لائن مسافروں کو رہائش، کھانا اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ پرواز میں 3 گھنٹے سے زائد تاخیر پر مسافروں کو کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایئرلائن 6 گھنٹے سے زائد پرواز کی تاخیر پر 750 ریال فی کس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں، ایئر لائن مسافروں کو ٹکٹ کا 150% واپس کر دے گی۔
ایئر لائن کو امیگریشن کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے لیے ٹکٹ کی صورت میں 200 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ وہیل چیئر مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر ایئر لائن کو 500 سعودی ریال ادا کرنے ہوں گے۔
اگر پرواز کو بغیر کسی وجہ کے کسی دوسرے شہر کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تو ایئر لائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔