کویت اردو نیوز : پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے تربیتی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا ایک ناکام حملہ ہوا جسے الحمداللہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔
غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد بیس میں داخل ہوتے ہوئے مارے گئے، تاہم حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیارے اور ایک فیول باؤزر کو بھی معمولی نقصان پہنچا ، علاقے کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
Related posts:
سابق وزیراعظم عمران خان نیب کیس میں گرفتار
وزیراعظم عمران نے اسلامی ممالک کے لیڈران کو متحد کرنے کا عہد کر لیا
پاکستانیوں کی پسندیدہ دال کون سی ؟ گیلپ رپورٹ جاری
پب جی گیم کھیلنے کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا
پورے پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی ابتدائی رپورٹ جاری
حج پالیسی 2024ء کا اعلان
کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کیسل
شہری کواغواکرکے لاکھوں کاتاوان لینےوالاایس ایچ اواہلکاروں سمیت معطل