کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کے اقامے پران کاپیشہ درج ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق کارکن کو صرف اقامہ میں درج پیشے کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے۔
وہ لوگ جو اپنے مقررہ پیشے کے مطابق کام نہیں کرتے ہیں وہ قانونی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں اور جرمانے کے ذمہ دار ہیں۔
وزارت افرادی قوت کے پلیٹ فارم ‘قوی’ پر ایک شخص نے استفسار کیا، ‘میری عمر 67 سال ہے اور میرا پیشہ صفائی کارکن ہے۔ کیا کفالت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
سوال کے جواب میں "قوی” پلیٹ فارم نے کہا، "اس معاملے میں، قوی پلیٹ فارم پر کفالت کی تبدیلی کے لیے کوئی قابل اعتراض عمر نہیں ہے”۔
کفالت کی تبدیلی کے لیے درخواست قوی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، جہاں ملازمت کے معاہدے کے پیش نظر فریقین کی جانب سے منظوری کے بعد قوی پلیٹ فارم پر منظوری کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت نے ریاست میں مقیم غیر ملکی کارکنوں کے مقدمات کی فوری کارروائی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔
قوی پلیٹ فارم کا مقصد ریاست کے لیبر مارکیٹ کے معاملات کو بہتر بنانا اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ معاملات کو تیزی سے بہتر طریقے سے حل کیا جائے اور کارکنوں کو تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
قوی پلیٹ فارم کے ذریعے کفالت کو تبدیل کرنے کے لیے، یہ لازمی ہے کہ جس ادارے یا کمپنی میں اسپانسر شپ کو تبدیل کرنے کا ارادہ ہے، اسے لازمی طور پر ایک ڈیجیٹل ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ تیار کرنا چاہیے اور اسے قوی پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرنا چاہیے، جس کو دونوں آجر اور اجیر کی منظوری لینی چاہیے۔ پھرمنظورشدہ معاہدےکی تصدیق بھی قوی پلیٹ فارم پرکی جاتی ہے۔
قوی پلیٹ فارم پر معاہدے کی تصدیق کے بعد، افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت کی جانب سے کفالت کی تبدیلی کے لیے نئے آجر کے اکاؤنٹ میں ورک پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
کفالت میں تبدیلی کے بعد اقامہ کارڈ کو دوبارہ پرنٹ کرنا ہوگا۔
بعد ازاں ابشرا اکاؤنٹ میں معلومات کو تبدیل کر دیا جاتا ہے اور نئے اقامہ کارڈ کی پرنٹنگ کے ساتھ جوازات سسٹم میں کی جاتی ہے۔
جوزات کے ٹویٹر پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ ‘کفالت تبدیل کر دی گئی ہے۔ اس صورت میں اقامہ کارڈ نیا پرنٹ ہوگا یا وہی پرانا کارڈ کارآمد ہو سکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات نے کہا کہ ‘ کفالت تبدیل کرنے کے بعد اقامہ کارڈ دوبارہ پرنٹ کرنا ہوگا’۔
کارڈ پرنٹ کے حوالے سے جوازات کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے اقامہ کارڈ اپنے موبائل فون پر بھی کھولا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اقامہ کارڈ میں کارکن کے کفیل یا کمپنی کے نام کے ساتھ ساتھ آجر کا سیریل کمپیوٹر نمبر بھی ہوتا ہے۔
کفالت تبدیل ہونے کے بعد کفیل کا نام اور سیریل نمبر بھی تبدیل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد دوسرا کارڈ جاری کرنا پڑتا ہے۔