کویت اردو نیوز: فلپائن میں ایک ریڈیو اینکر (ڈی جے) کو لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ڈی جے جانی واکر کو فلپائن میں ان کے ہوم اسٹوڈیو میں ایک مشتبہ شخص نے گولی مار دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی جے فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا جب مشتبہ شخص ان کے گھر کے ریکارڈنگ بوتھ میں داخل ہوا اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ شخص نے ڈی جے کے ریڈیو بوتھ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ آن ائیر پر اہم اعلان کیا جا سکے لیکن اینکر کے انکار کرنے پر اسے گولی مار دی۔
گولی لگنے کے بعد ڈی جے کی اہلیہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئیں تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔