کویت اردو نیوز : قابض اسرائیلی فوج زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں خونریز قتل عام اور نہ رکنے والی بمباری میں مصروف ہے۔ ہر طرف وحشیانہ حملوں سے تباہی کے ہولناک مناظر اور دل ہلا دینے والے مناظر ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دل دہلا دینے والی ویڈیو نے ہر دل کو ہلا کر رکھ دیا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کی ایک لڑکی کو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے زندہ نکال کر ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
ملبے سے نکالے جانے کے بعد لڑکی نے سوال کیا، "انکل، کیا آپ مجھے قبرستان لے جا رہے ہیں؟” ایک شخص اسے یہ کہہ کر حوصلہ دے رہا ہے کہ نہیں تم چاند کی طرح ہو۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو غزہ کے جبالیہ کیمپ کی ہے جہاں اسرائیلی طیارے 4 بار بمباری کر چکے ہیں۔