کویت اردو نیوز : اسرائیلی فوج نے فتح پارٹی کے رہنما اور فلسطینی حکومت کے مشیر رفعت اولیان کو ٹی وی پر لائیو انٹرویو کے دوران گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الفتح رہنما مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر پر میڈیا کو لائیو انٹرویو دے رہے تھے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران فلسطینی حکومت کے ایک مشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق معروف فلسطینی کارکن احد تمیمی کو بھی رام اللہ میں ایک چھاپے میں گرفتار کیا گیاہے ۔