کویت اردو نیوز : تہوار اور شادی کے سیزن سے پہلے، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے پسندیدہ فیشن ڈیزائنر بیاساچی نے ایک نیا اشتہار جاری کیا ہے جس میں ان کے ‘ہیریٹیج برائیڈل’ کلیکشن کی نمائش کی گئی ہے۔
تاہم، برانڈ کو تعریف کی بجائے آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کلیکشن کے ماڈلز کی ‘بے معنی’، ‘اداس’ اور ‘بورنگ’ چہروں کے ساتھ ساتھ روایتی بندیاں نہ پہننے پر بھی تضحیک کی گئی۔
سبیاساچی نے جمعہ کو آفیشل پیج پر ویڈیو جاری کی جس میں نئے کلیکشن کی تصویروں کے عنوان سے لکھا گیا ہے، "ہیریٹیج برائیڈل 2023″۔ اس کے فوراً بعد، بہت سے ناراض صارفین نے تبصروں کے سیکشن میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور ماڈلز کو ‘عجیب و غریب’ انداز میں پیش کرنے پر برانڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ڈیزائن پر بحث کرنے کے بجائے، کچھ نے اس کا مذاق اڑایا اور اسے ’’جنازہ کلیکشن’‘ قرار دیا۔ کچھ تصاویر مزاحیہ لطیفوں اور میمز کا مرکز بھی بن گئیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ماڈلز افسردہ کیوں نظر آرہی ہیں؟ کیا یہ ڈپریشن کاشکارہے؟ بندی کہاں ہے؟ آزادی اظہار کسی کو کسی تہوار کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیتی۔
ایک اور صارف نے لکھا، ‘کسی بھی قسم کے سوگ کیلیے رودالی کی دنیا میں خوش آمدید سبیاساچی سوگ کلیکشن- جنازے کے لیے رنگین ڈیزائنر ساڑیاں۔
ایک اور صارف نے کہا، ‘اس لباس میں جنازے میں شرکت کریں؟کیا مسکرانے سے تکلیف ہوگی؟
"میں کہتا ہوں کہ پتلے بھی بہتر کام کریں گے،” ایک اور نے کہا۔ یہ مصری ممیوں کی طرح نظر آرہی ہیں۔