کویت اردو نیوز : واٹس ایپ فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کا فیچر متعارف کروا رہا ہے۔
WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لنک کر سکیں گے۔
یہ فیچر ایس ایم ایس کی تصدیق کی جگہ نہیں لے گا لیکن صارفین کی مدد کرے گا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔
ای میل کی توثیق کا فیچر اس وقت بہت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسے مقام پر جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے یا آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں کسی نئے فون میں سم ڈالے بغیر کسی نئے ڈیوائس پر سائن ان کرنے کی کوشش کریں گے۔ ۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔