کویت اردو نیوز : آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 نومبر کو ہونے والے میچ میں بارش کے امکانات بڑھ گئے۔
بنگلورو میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں لیکن اس سے قبل ہی موسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل آج شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بارش کا پانی میدان میں کھڑا ہوگیا۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے، اگر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث ٹائی ہو جاتا ہے تو پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر ٹاپ فور میں پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ بارش سے متاثرہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات معدوم ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بنگلورو میں جمعرات کو بھی بارش کا 80 فیصد امکان ہے، جبکہ آؤٹ فیلڈ بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔