کویت اردو نیوز : فلسطینی صدرمحمودعباس پرقاتلانہ حملہ، ایک محافظ جاں بحق ہوگیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران فلسطینی صدر پر قاتلانہ حملےسےخطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترک اخبار کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم تنظیم ’سنز آف ابو جندل‘ (سنز آف ابو جندل) نامی تنظیم نے محمود عباس کو اسرائیل کیخلاف کارروائی کےلیے24 گھنٹےکاوقت دیاتھا۔
مہلت ختم ہوتے ہی محمود عباس کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں فلسطینی صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم محمود عباس کا ایک محافظ گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔