کویت اردو نیوز 03 اکتوبر: اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا کویت کے امیر کو تعزیتی خط بھیجا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے امیر الکویت شیخ نواف الاحمد کو تعزیتی خط موصول ہوا جس میں انہوں نے مرحوم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر امیر الکویت سے اظہار تعزیت کیا۔ تعزیتی خط میں مرحوم امیر کی روح کو سکون اور بخشش کی دعاؤں کے ساتھ ملک کی ترقی و خوشحالی، ترقیاتی عمل اور امن و استحکام میں انکے کردار کی تعریف اور ناقابلِ فراموش کاوشوں کو سراہا گیا۔
صدر پاکستان کے تعزیتی خط کے جواب میں امیر الکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے صدر پاکستان کی مخلصانہ ہمدردی اور تعزیت کا شکریہ ادا کیا اور صدر پاکستان کی صحت و سلامتی کی دعا بھی کی۔
Related posts:
پاکستان میں ہزاروں سال پرانے نایاب آثار قدیمہ کی دریافت
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی مہنگائی کا الارم بھی بجا دیا
لاہور: بچوں کی لاشوں کی بےحرمتی کرنے والاملزم گرفتار
پاکستانی فٹبالر صدام حسین نے عمان کے سلالہ اسپورٹس کلب کیساتھ معاہدہ کر لیا
مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
کشمور کیس پولیس آفیسر نے بہادری کے اعلٰی مثال قائم کر دی
پاک فضائیہ کے تربیتی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتہ کو ہوگی