کویت اردو نیوز : ابوظہبی میں ایک ٹھگ نے انتہائی سستے ٹکٹ ملنے کے بہانے 57 ہزار درہم کے جعلی ہوائی ٹکٹ فروخت کردیے۔ ابوظہبی کی فیملی کورٹ نے مجرم کو 57 ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی نے ابوظہبی فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک شخص نے سستے ہوائی ٹکٹوں کے بہانے ان سے 57 ہزار درہم ہتھیا لیےہیں، اس واقعے کی رقم 12 فیصد منافع کے ساتھ واپس کی جائے اور وکیل کی فیس اور قانونی اخراجات بھی ادا کروایا جائے.’
مدعی کا کہنا تھا کہ عدالت نے مدعا علیہ کے خلاف فیصلہ ان کی عدم موجودگی میں سنایا۔ عدالت نے مدعی کی دیگر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے مدعا علیہ کو 57 ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تاہم مدعا علیہ کو عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔