کویت اردو نیوز : اسمارٹ واچ نے برطانوی کمپنی کے سی ای او کو موت سے بچا لیا ،برطانیہ میں ہاکی ویلز کے سی ای او پال وفام صبح کی سیر کے لیے اپنے گھر سے نکلے تو کچھ ہی دیردعد انکو سینے میں شدید دردمحسوس ہوا ۔
42 سالہ پال وفام نے بتایا کہ وہ صبح 7 بجے کے قریب مورسٹن، مسوانسی میں اپنے گھر کے قریب جاگنگ کر رہے تھے جب 5 منٹ بعد انہیں سینے میں شدید درد ہوا اور وہ سڑک پر اپنے ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔
پال وفام نے کہا، "پہلے تو میرا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا، لیکن چند لمحوں کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے کوئی میرے سینے پر زور سے دبا رہا ہے۔” .
سی ای او ہاکی ویلز نے کہا کہ "میں نے اسمارٹ واچ پہن رکھی تھی، اور خوش قسمتی سے میں اپنے گھر سے صرف 5 منٹ کی دوری پر تھا۔” میری بیوی فوراً گاڑی میں میرے پاس پہنچی اور مجھے ہسپتال لے گئی۔
پال وفام نے کہا، "میری بیوی ہسپتال پہنچی اور پیرامیڈیکس کو بلایا، جنہوں نے فوری طور پر مجھے طبی امداد دی۔” دوران علاج معلوم ہوا کہ میرے دل کی ایک شریان مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مجھے دل کا دورہ پڑا۔
پال وفام کے مطابق مجھے ہسپتال کے کارڈیک سنٹر میں کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری لے جایا گیا جہاں میری بلاک شدہ شریان کھل گئی اور میں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے 6 دن تک ہسپتال میں رہا۔
واضح رہے کہ سمارٹ واچ نے کئی مواقع پر لوگوں کی جانیں بچائی ہیں، ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جب صارفین نے اپنی صحت پر نظر رکھنے کے لیے سمارٹ گھڑیوں میں نصب دل کی دھڑکن، ای سی جی اور دیگر سینسرز کا استعمال کیااور پیشگی اطلاع دے کر اپنی جان بچائیں۔