کویت اردو نیوز : جب ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو پر امید نظریہ اپنانے سے وزن میں کمی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کو معلوم ہوا کہ اگر ڈاکٹروں نے موٹاپے کے علاج کو ’سنہری موقع‘ کے طور پر پیش کیا تو متاثرہ شخص کا ڈاکٹر کے تجویز کردہ پروگرام پر عمل کرتے ہوئے وزن کم کرنے کے امکانات زیادہ تھے۔
محققین نے وزن میں کمی کے حوالے سے ڈاکٹر کے پرجوش رویے کا موازنہ موٹاپے کے منفی نتائج یا غیر جانبدارانہ رویہ پر زیادہ زور دینے کے ساتھ کیا۔
تحقیق کے لیے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے 38 پرائمری کیئر کلینکس میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں موٹاپے کے لیے ڈاکٹروں کے رویے پر مبنی علاج کے 12 ہفتے شامل تھے۔
محققین نے ڈاکٹروں کی زبان اور علاج میں مریضوں کے تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ مریضوں نے اطلاع دی ہے کہ معالج کے الفاظ اور لہجہ ان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔